عثمان بزدار

قوم سیاست کے منفی کرداروں کو معاف نہیں کرے گی، عثمان بزدار

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی‘حزب اختلاف کورونا پر صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے‘یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرنے کا ہے ‘ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں؟

حزب اختلاف کے رہنماوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وبا پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔ حزب اختلاف کورونا پر صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرنے کا ہے اور سیاست کے لیے آگے بہت وقت پڑا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوال اٹھایا کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں؟ حزب اختلاف کے رہنماوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حزب اختلاف کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں