وباء کا عروج

روس میں کورونا وائرس کی وباء کا عروج ابھی باقی ہے، صدر ولادی میر پیوٹن

ماسکو (عکس آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس کی وباء کا عروج ابھی باقی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگرچہ روس نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو بانے کے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں لیکن ملک میں یہ وبا اب بھی پھیل رہی ہے اور اس کا عروج ابھی باقی ہے ۔

واضح رہے کہ روس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 47 ہزار جبکہ اموات 405 تک پہنچ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں