مسیحی برادری

مسیحی برادری کو ایسٹر کا تہوار مبارک، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایسٹر کے موقع پر کہا کہ پاکستان بلارنگ ونسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا گھر ہے جبکہ ایسٹر بے آسرا اور مستحق افراد کے ساتھ وقت گزارنے اور خوشیاں تقسیم کرنے کانام ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی منازل کو طے کرنے میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق اس وقت وطن عزیز سمیت پوری دنیا کورونا وبا کی زد میں ہے جس کے پیش نظرایسٹر پرحفاظتی اقدامات پر عمل کرنا ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آج ایسٹر کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ سماجی دوری اور حفاظتی تدابیر کو اپناناہے،ایسٹر پر سماجی فاصلوں سے ہم خود بھی محفوظ رہیں گے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں گے جبکہ ایسٹر پر اجتماعی تقریبات کو موخر کرکے گرجا گھروں سے مذہبی رسومات اور عبادات کا آن لائن انعقاد اہم اقدام ہے اور اس سلسلے میں مسیحی برادری کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں