فیاض الحسن چوہان

وزیراعلیٰ اورحکومت کرونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ فٹ پرلڑ رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور (عکس آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سب کوقو م کا کردار ادا کرتے ہوئے کرونا وائرس سے لڑنا ہے جس طرح دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی، اسی طرح کروناکیخلاف بھی جیتیں گے۔

لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورحکومت پنجاب کروناکیخلاف جنگ میں فرنٹ فٹ پرلڑ رہی ہے،پنجاب حکومت کےاقدامات کوپوری دنیاسراہارہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 20،25 دن بہت خطرناک ہیں، اقدامات کے باعث معاملات ابھی تک کنٹرول میں ہیں،

اگلے25دنوں میں اگرغفلت برتی گئی تواسکانقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اخبارفروش یونین کوہرضلع میں حفاظتی کٹس دی جائیں گی، اخبارفروشوں کوذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے سٹاک مہیاکردیاگیاہے،اخبارفروش ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرسے حفاظتی سامان لے سکتے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سب کوقوم کاکرداراداکرتے ہو ئے کروناوائرس سے لڑناہے جس طرح دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی،اسی طرح کروناکیخلاف بھی جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں