اولین ترجیح

کورونا وائرس کیلئے ویکسین کی تیاری اولین ترجیح ہے ،جاپانی وزیر اعظم

ٹوکیو(عکس آن لائن) جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے متعدی مرض کے علاج کے لیے ویکسین اور ادویات کی تیاری ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔ اپنے دفتر میں صحت اور طب سے متعلق حکمت عملی کی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ عالمی وبا کو پوری انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیا ۔

اجلاس میں صحت کے حوالہ سے آئندہ پانچ سالوں کی حکمت عملی وضع کی گئی۔اس حکمت عملی میں مختلف امراض کے علاج کے لیے مصنوعی ذہانت کی اعانت سے چلنے والی طبی ٹیکنالوجیز کا فعال استعمال بھی شامل ہے۔

ٹاسک فورس ایک ایسا ماحول بھی تخلیق کرے گی، جس میں تحقیقی لیبارٹریاں اورنجی کاروبار کے ڈیٹا کا تبادلہ ہوگا اورصحت و طبی تحقیق کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا اس حکمت عملی میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی جس میں ویکسین اورادویات کی تیاری سر فہرست ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں