اسد عمر

معیشت کے استحکام کے لیے طویل مدتی اصلاحات واحد حل ہیں، اسد عمر

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ تھی، معیشت کے استحکام کے لیے طویل مدتی اصلاحات واحد حل ہیں توانائی کی قیمت میں کمی سے معیشت اور انڈسٹری کو فائدہ ہو گا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مستقبل میں کمی ہوگی۔

اسد عمر نے پاکستانی معیشت میں منصوبہ بندی اورترقی کا کردار سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ تھی، معیشت کے استحکام کے لیے طویل مدتی اصلاحات واحد حل ہیں، 2008 کے معاشی بحران کے بعد منصوبہ بندی کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔اسد عمر نے کہا کہ ملکی ترقی میں منصوبہ بندی کا اہم کردار ہے، ماضی میں منصوبہ بندی نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، پچھلے 50 سال میں معیشت کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہوا ہے جبکہ معیشت میں تبدیلیوں کے باوجود منصوبہ بندی کا کردار کم نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے پاکستانی معیشت اور پلاننگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تین سالہ ترقیاتی اسٹریٹجی پر کام کر رہے ہیں، نجی شعبے کو سازگارماحول فراہم کرنا ریاستی ذمہ داری ہے، معاشی ترقی اور فلاح ایک آئینی ذمہ داری بھی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کا کردارمرکزی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، دنیا کے ذہین ترین لوگوں کی مدد سے منصوبہ بندی کرناوزارت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت میں ریاست کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، وزارت منصوبہ بندی کی استعداد کار بڑھانے سے ہی مرکزی کردار ادا کیاجاسکتا ہے۔

اپنے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ تیل کے ذخائر کے باوجود 60 کی دہائی میں خلیجی ممالک غربت کا شکار تھے، ریاست کیمرکزی کردار سے ہی خلیجی ممالک غربت سے نکلے، موجودہ دور میں چینی معیشت منصوبہ بندی کی بہترین مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں