ٹریکٹروں

ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں59.75 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران 59.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکر جنوری 2020ء تک کی مدت میں ملک میں 17364یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراور17447 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 59.75 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی7 ماہ میں ملک میں 27 ہزار644 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور27 ہزار969 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ان میں فیئٹ، میسی فرگوسن اوراورئنٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔جنوری 2020ء میں ٹریکٹروں کی فروخت میں تیزی کا رحجان رہا، اس عرصہ میں ملک میں 683 یونٹ زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار جبکہ 2213 یونٹ کی فروخت دیکھنے میں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں