اقرا عزیز

میرے شوہر اچھے فوٹو گرافر ہیں، اقرا عزیز

کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے کہا ہے کہ میرے شوہر یاسر حسین ایک اچھے فوٹو گرافر ہیں۔ گزشتہ روز اقرا عزیز حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور یاسر حسین کی کچھ تصاویر شیئر کیں جو سعدیہ غفار اور حسن حیات کی شادی کی تقریب کی تصاویر ہیں۔

اقرا عزیز نے تصویر میں سرخ رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ میرے شوہر ایک اچھے فوٹو گرافر ہیں۔ اداکارہ نے سعدیہ غفار اور حسن حیات کے ہمراہ بھی تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بھائی اور بھابھی۔

دوسری تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میرے بھائی کی شادی ہو گئی ہے۔ اِس کے علاوہ بھی اقرا عزیز نے یاسر حسین کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے خوبصورت بنارسی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات خان کی شادی کی تقریب میں اقرا اور یاسر سمیت بہت سے نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں