اسد عمر

ہم ہر حکمران کیساتھ ملکرپاکستان کے عوام کی خدمت کیلئے تیارہیں،اسد عمر

کراچی (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ ہم ہر حکمران کیساتھ ملکرپاکستان کے عوام کی خدمت کیلئے تیارہیں، ہنرمند نوجوان پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام ہے ،لیاری کے عوام کو حکومتی پروگرامز میں پوراپورا حق ملے گا،کراچی کے عوام کیلئے کے فور کا منصوبہ انتہائی اہم ہے،کے فور منصوبے سے کینجھر جھیل سے کراچی کیلئے اس میں پانی لایاجائے گا،ترجیحی بنیادپر کے فور کے مزید اخراجات میں 50 فیصد وفاق سے دلائیں گے۔

لیاری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ آج میں لیاری میں الیکشن کے بعد پہلی بار آیاہوں،ہم سیاسی جدوجہد کا حصہ ہیں ،سیاسی مقابلہ بھی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سندھ سے کہا کہ عوام کی ترقی اورفلاح کے کام میں کوئی سیاست نہیں ،ہم ہر حکمران کیساتھ ملکرپاکستان کے عوام کی خدمت کیلئے تیارہیں،اسد عمر نے کہاکہ کراچی کے عوام کیلئے کے فور کا منصوبہ انتہائی اہم ہے،کے فورمنصوبے پر سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد جلد کام شروع کروائیں گے،کے فور منصوبے سے کینجھر جھیل سے کراچی کیلئے اس میں پانی لایاجائے گا،اسد عمر نے یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ترجیحی بنیادپر کے فور کے مزید اخراجات میں 50 فیصد وفاق سے دلائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کےلئے کام کرنے والوں کےساتھ کام کریں گے،آئندہ بجٹ میں لیاری کےلئے فٹ بال سٹیڈیم کا بجٹ منظور کرائیں گے،انہوں نے کہاکہ فہمیدہ مرزا سے خاص درخواست دی کہ لیاری کےلئے منصوبے کی منظوری دیں،لیاری کے ہونہار نوجوانوں کو سہولیات دینے کی ضرورت ہے،ہنرمند نوجوان پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام ہے ،لیاری کے عوام کو حکومتی پروگرامز میں پوراپورا حق ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے لیاری میں بھرپور طریقے سے انتخاب جیتا،عادم آدمی نے لیاری میں بڑے بڑے برج گرادیئے،لیاری تبدیلی کےلئے ووٹ تب دے گا جب چہرہ بھی تبدیلی والا نظرآئے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ فروری میں وزیر اعظم بڑے فیصلے کرنے جارہے ہیں،مہنگائی کی کمر توڑنے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والے مافیا کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں