کرونا وائرس

کرونا وائرس ،وفاقی حکومت سمیت محکمہ صحت پنجاب کا الرٹ جاری

راولپنڈی(عکس آن لائن) چائنہ کے ووہان سٹی سے دنیا.کے 15 ممالک میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستان میں بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی وفاقی حکومت سمیت محکمہ صحت پنجاب نے الرٹ جاری کردیا راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ہنگامی اقدامات.کے تحت ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں کرونا کاونٹر جبکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 20 بیڈ پر مشتمل آئسولیشن وارڈ اور 6 بیڈ کا.آئی سی یو یونٹ قائم کردیا گیا ڈی ایچ کیو اور ہولی فیملی میں آنے والے مریضوں میں علامات کی تصدیق پر انھیں آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جائے گا

راولپنڈی میڈیکل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر نے ایک انٹرویو میں بتا یا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے چائنہ سے ریپڈ ٹسٹ کٹ جلد پاکستان میں دستیاب ہوگی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کو جو ایس او پی دی گئی ہے اس کے مطابق ہولی فیملی میں بھی 80 بیڈ پر مشتمل ڈینگی وارڈ کو کرونا وارڈ میں تبدیل کیا جا سکے گاجبکہ ضرورت پڑنے پر بیڈ کی تعداد میں مزید توسیع کا پلان بھی تیار ہے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عمر نے بتا یا کہ خدانخواستہ اگر کوئی کرونا سے متاثرہ مریض آتا ہے تو اس کا فوری علاج شروع کیا جا سکتا ہے آئسو لیشن اور آئی سی یو میں کام کرنے والے ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکس کو سمینارکے ذریعہ آگاہ کرتے ہوئے ان سبکی ویکسینیشن کردی گئی وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر نے ایک اور سوال کے جواب میں.بتایا کہ ماضی میں سوائن فلو بھی آیا تھا جس میں لائف رسک نہیں تھا مگر یہ سوائن فلو سے زیادہ خطرناک وائرس ہے جو زندگی ختم کر سکتا ہے.ڈاکٹر عمر نے کہا کہ شہری تیز بخار کھانسی سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں ایک سوال کے جواب میں انھوں.نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں ابھی کوئی ایک کیس بھی کرونا وائرس کے حوالے سے رپورٹ نہیں ہوا شہریوں کو چاہئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں