عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں کاروبار کی فضا انتہائی سازگار ہے اور کاروبار دوست حکومت کی پالیسیوں سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔یہ بات انہوں نے وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران کی سربراہی میں ینگ انٹرپینورز (نوجوان بزنس مینوں ) سے ملاقات کے دوران کہی۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں اور صنعت کاری اور سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل کو جلد نمٹایا جاتا ہے جبکہ اسے کسی جگہ بلاوجہ نہیں روکا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے 10 خصوصی اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں جن میں سے چھ کی منظوری بھی ہوچکی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ لاہور کے قریب قائداعظم اپیرل پارک کا افتتاح مارچ میں ہوگا جبکہ صوبے میں چار ٹیکنیکل جامعات بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں صنعت کاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی اور نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی وسعت دی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو ہرممکن سہولتیں دیں گے جبکہ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چند سال میں صوبے بھر میں 15 لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں