وزیر اعظم

وزیر اعظم کا اومان کے سلطان قابوس بن سعد السعد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے اومان کے سلطان قابوس بن سعد السعد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلطان قابوس ایک دور اندیش رہنما تھے اور انہوں نے اومان کو فعال اور جدید ریاست میں تبدیل کیا۔

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سلطان قابوس کی وفات سے اومان ہردلعزیز رہنما جبکہ پاکستان ایک قریبی اور بااعتماد دوست سے محروم ہوگیا، انہوں نے مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی۔ دوسری طرف وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سلطنت عمان کے ہردلعزیز حکمران سلطان قابوس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سلطان قابوس ایک نیک دل اور عادل حکمران کے طور پر جانے جاتے تھے۔وزیر خارجہ نے مرحوم سلطان قابوس کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں