روسی صدر

شامی ریاست کی بحالی کے لیے بہت کچھ کیا گیا،روسی صدر

دمشق(عکس آن لائن )روسی صدر ولادی میر پوتین نے شام کا غیرعلانیہ دورہ کیا ہے اور صدر بشارالاسد سے ملاقات کی ہے۔روس کی شام کی خانہ جنگی میں مداخلت کے بعد صدر پوتین کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے بشارالاسد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شامی ریاست کی بحالی کے لیے بہت کچھ کیا گیا ۔بشارالاسد نے شام میں قیام امن کی بحالی کے لیے مدد ومعاونت پر صدر پوتین کا شکریہ ادا کیا۔ صدر پوتین شام میں مختلف مقامات پر جائیں گے۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے دونوں صدور کی ملاقات کی ایک تصویر جاری کی ۔وہ مصافحہ کرتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔انھیں شام میں روسی افواج کے سربراہ نے پریزنٹیشن دی۔صدرپوتین یہ دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب خطے میں ایرانی میجرجنرل قاسم سلیمانی کی بغداد میں امریکا کے ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔ایران نے ان کی ہلاکت پر امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں