گیس کی قیمتوں

گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوا دیںـ نگران حکومت نے آنکھیں بند کر کے قیمتیں بڑھا دیں یہ دیکھنا گوارہ بھی نہ کیا کہ کیا غریب عوام اس بے انتہا اضافے کو برادشت بھی کر سکیں گے یا نہیںـ جن گیس صارفین کا گیس کا بل گزشتہ سردیوں میں 2ہزار روپے آتا تھا اس بار دسمبر کا بل 20ہزار کا ہندسہ کراس کر چکا ہےـ

اسلام آباد میں گیس کے بل دیکھ کر ہی صارفین نگران حکومت پر پھٹ پڑےـسوئی گیس صارفین کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے غریب عوام کو زندہ درگور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیـ شاہی محلوں میں رہنے والوں کو غریب کی زندگی کا پتہ ہوتا تو یہ ظلم کبھی نہ کرتےـ

اسکمر توڑ مہنگائی میں سوئی گیس کی قیمتوں میں بے انتہا اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ملکی قرضہ ان غریب صارفین سے پورا کرنے کے چکر میں ہے جبکہ عوام فا قو ں پر مجبور ہیں ۔سوئی گیس صارفین نے نگران حکومت سے اپیل کی ہے کہ خداراہ سوئی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا نوٹس لیکر اسے کم کیا جائے اور غریبوں کی بددعائیں لینے کی بجائے دعائیں لی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں