بینگن کی پنیری

بینگن کی پنیری کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے بینگن کی پنیری کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ پنیری کو مختلف بیماریوں کے حملہ کاخدشہ رہتاہے لہذاکاشتکار اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اورتنے کے گلاؤ کے حملہ کی صورت میں فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ بینگن کی پنیری پرابتدائی ایام میں ہی تنے کے گلاؤکی بیماری کا حملہ ہوسکتاہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا احتمال ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپرزمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پرحملہ آورہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے نتیجے میں تنے پر ہلکا سیاہ یا بھورانشان پڑ جاتاہے جس پر اگرفوری قابونہ پایا جائے تو یہ تنے کوخشک کرکے پودے کی تباہی کا موجب بھی بن سکتی ہے لہٰذاکاشتکار پنیری پر خاص نظررکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں