مریم اورنگزیب

جلد ملک میں نئے الیکشن اور موجودہ حکومت کی چھٹی بھی ہونے والی ہے،مریم اورنگزیب

لاہور (عکس آن لائن) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جلد ملک میں نئے الیکشن ہونے ہیں اور موجودہ حکومت کی چھٹی بھی ہونے والی ہے جبکہ مسلم لیگ کی قیادت کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے ۔ لیگی قیادت کو عوامی خدمت کی سزا دی جا رہی ہے۔

بدھ کے روز ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے جمہوریت کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کے لیے پاکستان بنایا، قائد کا پاکستان امانت کے طور پر نوازشریف کو ملا، نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور سی پیک دیا جسے اب تالا لگ چکا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر ملک بند کرنے والوں کی دھمکیاں دینے والوں نے سچ مچ پاکستان بند کر دیا، سی پیک لانا اختیارات سے تجاوز ہے تو ایسا کرتے رہیں گے، نارووال میں اسپورٹس اسٹی بنانے پر احسن اقبال کو سزا دی جا رہی ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے رانا ثنا اللہ پر جھوٹے الزام لگائے وہ اپنا قلمدان واپس کریں، ثبوت پیش کرنے کا وقت آیا تو رہنماں کو ضمانت مل گئی، دوبارہ سے گرفتاریوں کا تسلسل جاری ہے، ن لیگ کسی دبا کا شکار نہیں ہو گی جب کہ سلیکٹڈ کی چھٹی ہونے والی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد کی تیمارداری کے لیے جانا چاہتی ہیں، مریم نواز کو روکنے کے لیے کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے تاہم مہنگائی، لوڈشیڈنگ کے خلاف کابینہ کا اجلاس نہیں ہوتا، امید ہے مریم نواز کو انصاف ضرور ملے گا۔ترجمان (ن)لیگ نے کہا کہ 2018 میں بھی پرچی صرف ن لیگ کی تھی لیکن آر ٹی ایس بیٹھ گیا، عمران خان نے لوگوں کو 50 لاکھ گھر دینے تھے، لوگوں سے گھروں کے کرائے بھی نہیں دیے جا رہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک اور قوم کے محافظ ہیں، حکومت آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر قانون سازی کی ٹھیکے دار نہ بنے، سپریم کورٹ نے پارلیمان کو قانون سازی کے لیے کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں