اٹک جیل

اٹک جیل حکام کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے سے انکار

اٹک(عکس آن لائن)اٹک جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے سے انکار کردیا ہے۔خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے اس حوالے سے جواب میں کہاکہ جیل قوانین اجازت نہیں دیتے،ٹیلی فونک گفتگو نہیں کروائی جاسکتی۔اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ قوانین کے مطابق سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان کو ٹیلیفون کی سہولت نہیں، ٹیلیفون سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب پر 18ستمبر کو دلائل طلب کرلئے۔سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے پنجاب پریزنرز فائونڈیشن کا خط بھی عدالت میں جمع کروایا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ کے جواب کے مطابق پریزنرز قوانین 1978کے مطابق قیدیوں کو بیرون ملک ٹیلیفون پر بات کی اجازت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں