روہت شرما

بھارتی کرکٹ کیلئے 2019ء ایک خوشگوار سال رہا ہے، روہت شرما

نئی دہلی (عکس آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ سال 2019ء مجموعی طور پر بھارتی کرکٹ کے لئے ایک خوشگوار سال رہا ہے جس کے دوران ویسٹ انڈیز سے سیریز جیتی، ورلڈ کپ میں ٹیم کے باہر ہونے کے علاوہ مجموعی طور پر پورا سال بھارتی کرکٹ کیلئے ایک اچھا سال ثابت ہوا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرنے کے بعد اپنے ایک بیان میں روہت نے کہا کہ ورلڈ کپ میں فتح اچھی تھی جو ہم حاصل نہ کر سکے تاہم بحثیت ٹیم ہم نے پورا سال ون ڈے اور ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

روہت نے ون ڈے فارمیٹ میں دس بین الاقوامی سنچریوں کے علاوہ رواں سال 1490 رنز کے ساتھ ختم کیا جس نے اسے آل ٹائم فہرست میں آٹھویں نمبر پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال میرے لئے بڑا اچھا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کھیل کو پہلے سے بہتر سمجھتے ہیں۔ ذاتی طور پر میں نے بیٹنگ کا لطف اٹھایا ہے، ایک اور اچھا سال آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیم پلان کو سمجھ کر کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں