موبائل فونز

رواں مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 63.62فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 63.62فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تانومبر2019ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 498.466ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تانومبر2018ء کے عرصہ میں 304.651ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 193.815ملین ڈالر یعنی 63.62فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پی بی ایس کے مطابق نومبر2019ء کے دوران درآمدات میں 150.29فیصد اضافہ ہوا ہے اور نومبر 2019ء میں درآمدات 110.725ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نومبر2018ء کے دوران 44.238ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019ء کے مقابلہ میں نومبر2019ء کے دوران درآمدات میں 6.68فیصد کی کمی سے درآمدات کا حجم 110.725ملین ڈالر تک کم ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں