سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بار

سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بار کیخلاف توہین عدالت کا شوکار نوٹس واپس

اسلام آباد(عکس آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کیخلاف توہین عدالت کا شوکار نوٹس واپس لے لیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے عمیربلوچ اور بار ارکان کے پیش ہونے پر نوٹس واپس لے لیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ عدالت توہین عدالت میں سزا سنانے پر یقین نہیں رکھتی،میں نے بھی بڑے دکھ سے شوکازنوٹس جاری کیا،بارمضبوط ہو گی توبنچ مضبوط ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بارسیکرٹری عمیربلوچ کےخلاف توہین عدالت کی سماعت کی،سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بار عمیر بلوچ اوردیگر ارکان عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ عدالت توہین عدالت میں سزا سنانے پر یقین نہیں رکھتی، میں نے بھی بڑے دکھ سے شوکازنوٹس جاری کیا،بارمضبوط ہو گی توبنچ مضبوط ہوگا۔

چیف جسٹس نے بار کے عہدیداران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کل آپ آگئے تھے جب احساس ہو جائے تو اتنا ہی کافی ہے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ بار عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرے گی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہمارا احتساب بھی مضبوط بار ہی کرتی ہے،بار عہدیداران نے کہاکہ ہم بھی آج آپ کے احترام میں پیش ہوئے ہیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے سیکرٹری اسلام آبادہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کیخلاف توہین عدالت کا شوکار نوٹس واپس لے لیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے عمیربلوچ اور بار ارکان کے پیش ہونے پر نوٹس واپس لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں