پی سی بی

پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سٹیڈیم فل کرنے کیلئے کمال حکمت عملی تیار کر لی

کراچی(عکس آن لائن)پی سی بی نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سٹیڈیم فل کرنے کیلئے کمال حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت کراچی ٹیسٹ کیلئے طلباء میں مفت ٹکٹ تقسیم کئے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کراچی سٹیڈیم میں منعقد ہوا اور اسٹیڈیم کے دورے کے بعد کمشنرکراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران زیادہ سٹرکیں بند نہیں کی جائیں گی، صرف دونوں ٹیموں کی آمدورفت کے وقت مرکزی شاہراہیں وقتی طور پر بند ہوں گی جب کہ میچ کے لیے طلبہ و طالبات میں مفت ٹکٹس بھی تقسیم کے جائیں گے، ا

اگر سیکیورٹی کی جانب سے اجازت ملی تو مہمان ٹیم کو شہر کے تاریخی مقامات کا بھی دورہ کرائیں گے۔ڈی جی رینجرز کے ساتھ اجلاس میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، انتظامات مکمل ہیں اورایک بار پھرکراچی میں کرکٹ میلہ سجے گا، کرکٹ کارنوال کا بھی انعقاد ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ٹریفک پلان کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے، ایکسپو سینٹر،بیگم رانا لیاقت علی خان گراﺅنڈ اور اتوار بازار کے میدان پر پارکنگ ہوگی، کوشش کریں گے کہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو لیکن سیکیورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں