شیخ رشید

میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، ان کی کوئی بنیاد نہیں، شیخ رشید احمد

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، ان کی کوئی بنیاد نہیں، ، پولیس کا کوئی نقصان ہو تو وہ ہمارا نقصان ہے، یہ ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، ان کو بس یہ دکھ ہے ان کی کوئی بات نہیں سن رہا، لوگ ان کی شکلیں دیکھنا پسند نہیں کرتے، جہاں یہ پریس کانفرنس کر رہے ہوتے ہیں لوگ چینل بدل لیتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج میری تاریخ تھی، میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، ان کی کوئی بنیاد نہیں، پولیس بھی ہماری ہے، پولیس تھک گئی ہے، پولیس کا کوئی نقصان ہو تو وہ ہمارا نقصان ہے، یہ ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، ان کے پاس الیکشن کی تیاری نہیں، صرف فراری ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے میرے گھر ڈکیتی ڈالی، میرے ٹیلی فون لے گئے، ان کو بس یہ دکھ ہے ان کی کوئی بات نہیں سن رہا، لوگ ان کی شکلیں دیکھنا پسند نہیں کرتے،

جہاں یہ پریس کانفرنس کر رہے ہوتے ہیں لوگ چینل بدل لیتے ہیں، 11 ماہ میں ان کی کارکردگی صفر ہے، سارا ملک بیٹھ گیا ہے، ان کو پوری دنیا سے 5روپے بھی امداد نہیں ملی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان کیلئے جیل جانا کوئی مسئلہ نہیں، حکمران عقل سے کام لیں، ملک کی معاشی، اقتصادی، سماجی کشتی ڈوب رہی ہے، اس وقت لوگ ملک میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں، عمران خان الیکشن کے لئے تیار ہے، ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں