چین

چین کا سابق پاکستانی صدر پرویزمشرف کےانتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف چین کے اچھے دوست تھے، ان کا چین -پاک دوستی کی ترقی میں نمایاں حصہ رہا ۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےان کے خاندان سے دلی تعزیت کی۔

ماو نینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ، دونوں ممالک کی آہنی دوستی کو فروغ دینے، چین پاکستان چاروں موسموں کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے اور نئے عہد میں مزید قریبی چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں