فلورملز

پنجاب بھر میں فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیا گیا

لاہو ر(عکس آن لائن) محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں فلور ملوں کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ۔محکمہ خوراک پنجاب کی ترجمان و ڈی ڈی فوڈ مس نعیم افضل کے مطابق ملوں کو 26 ہزار ٹن سستی گندم ریلیز ہو گی۔صوبے میں 18لاکھ سے زائد سستے آٹے کے تھیلے ملیں گے، پنجاب بھر میں سستے آٹے کے پوائنٹس 17سو سیزائد کر دیے ہیں۔مس نعیم افضل نے بتایا کہ آٹا پوائنٹس پر 4 لاکھ سستے آٹے کے تھیلے فروخت ہوں گے، تمام اسٹاف اور افسران پوائنٹس کو چیک کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اتوار سے آٹے کی فراہمی کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔محکمہ خوراک کی ترجمان و ڈی ڈی فوڈ نے مزید بتایا کہ چکی اور دکانوں پر کمرشل آٹے کی قیمت اور سپلائی کو چیک کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمے داری ہے۔مس نعیم افضل کا کہنا تھا کہ ڈی سی کی ٹیموں کو بھی فعال ہونا پڑے گا، ذخیرہ اندوز اس وقت فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں