مسرت جمشید

زرعی ملک میں آٹے کیلئے عوام مرنے لگیںتو اسے ہی ڈیفالٹ کہتے ہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک شہری سستا آٹا لیتے ہوئے بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار گیا،ایک زرعی ملک میں آٹے کیلئے عوام مرنے لگیںتو اسے ہی ڈیفالٹ کہتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان عملی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے،جعلی حکومت کے نااہل وزرا ء کے چہروں پر کوئی شرمندگی نہیں،پاکستان کی غریب عوام اب فاقوں پر پہنچ چکی ہے،اشیا ئے خورونوش کی قلت کے بعد اب پٹرول مزید مہنگا کرنے کی بھی تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حالات کنٹرول نہ کیے گئے تو کچھ روز میں عوام معاملات خود اپنے ہاتھ میں لے لے گی۔لٹیرے اور موسمی وزیر خزانہ صرف اپنا مال بچانے کیلئے آئے تھے۔ملکی معیشت ڈبونے والے چور آئے روز این آر او سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں