ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز

9 مئی مقدمات،ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 12جون تک توسیع

لاہور (عکس آن لائن ) انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 12جون تک توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہو سکی، عدالت نے ضمانتوں پر مزید توسیع دیتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹان، نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔