آیا صوفیہ

88برس بعد ترکی کی آیا صوفیہ مسجد میں نمازِ تراویح کی ادائیگی

استنبول(عکس آن لائن)ترکی کے شہر استنبول میں واقع تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں 88 برس بعد نمازِ تراویح ادا کی گئی ۔مقامی میڈیارپورٹس کے مطابق آیا صوفیہ کو 1934 میں ایک میوزیم میں تبدیل کردیا گیا تھا جس کے بعد 2020 میں اسے دوبارہ مسجد کی حیثیت حاصل ہوئی تھی جہاں اب رمضان المبارک کے لیے متعدد تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔یاد رہے کہ24جولائی 2020میں اس مسجد کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا تھا جس کے بعد ترکی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث اس مسجد کو عالمی وبا کے پھیلا ئوکے خطرے کے پیشِ نظر استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

تاہم اب ویکسینیشن اور کوویڈ کے کیسز میں بتدریج کمی کو دیکھتے ہوئے ترک حکام نے مسلمانوں کے لیے سال کے مقدس ترین مہینے رمضان المبارک کے لیے مسجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ آیا صوفیہ دنیا کی مشہور ترین عمارتوں میں سے ایک اور سیاحوں کے لیے انتہائی کشش کی حامل تاریخی عمارت ہے۔ ترکی میں سیاح سب سے زیادہ اس جگہ کو دیکھنے آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں