تقرر و تبادلوں

8 ایڈیشنل آئی جیز اور 2 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور(عکس آن لائن) 8 ایڈیشنل آئی جیز اور 2 ڈی آئی جیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سردار علی خان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،طارق مسعود یاسین ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر،شاہد حنیف کا ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سے سی سی پی او پنجاب،غلام رسول زاہد ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی سی پی پنجاب تعینات،علی عامر ملک کا ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سی سی پی او آفس،فاروق مظہر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب،فیاض احمد دیو کا ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب،ایڈیشنل آئی جی احسان طفیل کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور خدمات جاری رکھیں گے،

وقاص نزیر ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او آفس پنجاب،ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے سے تبدیل کر دیا۔گیا،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں