شیخ رشید

8 اکتوبر تو دور کی بات یہ 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے،شیخ رشید

راولپنڈی (عکس آن لائن ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات یہ 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے، ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 3 جسٹس کے خلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثنا اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے ان ججز نے پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دیئے تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لئے جائیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ 90 دن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں بھی ختم ہو جائیں گی اور ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا، ملک میں جمہوریت انارکی کی طرف چلی جائے گی، مسئلہ 90 روز میں الیکشن کا ہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا اور عدلیہ پر دبا وڈالنا غریب کا آٹے کے لئے جان دینا سب خطرے کی علامت ہیں، عدلیہ ریڈ لائن ہے، عدلیہ یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا، اسرائیل ہندوستان سے تجارت اور اثاثوں پر دبا وکا جواب دینا ہوگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے، لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں ان کے ڈالر کی قیمت دگنی ہوگئی، ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگانے سے سارا ملک سوشل میڈیا کی طرف چلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں