لاہور( عکس آن لائن )سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا خوف اور بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہے ، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن موجود ہے ، 8دسمبر کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔
ماڈل ٹائون میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ شہباز شریف نے ایک سال میں جتنے ترقیاتی کام کئے موجودہ حکومت کو 10سے 12سال بھی دئیے جائیں تو نہیں کرسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت خوفزد ہے اور جب حکومت ڈر جائے تو یہ کسی بھی تحریک کی کامیابی ہوتی ہے ۔
حکومت کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ 13دسمبر کو لاہور کا جلسہ کامیاب ہوگا ،کارکنان کی گرفتاریاں 13 دسمبر کے جلسہ کی کامیابی کا اعلان ہے ۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی8 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے ، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن کھلا ہے ۔