قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجمان نے 75فیصد پھلیاں بھوری ہوجانے پر تارامیرا کی فصل کی برداشت شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تارامیرا کے پودوں کا رنگ زرداور 75فیصد پھلیاں بھوری ہوجائیں اور پھلیوں کے اندر بیج کا رنگ سرخی مائل ہونا شروع ہو تو فصل کی برداشت شروع کردینی چاہئیے۔
انہوں نے بتایا کہ تارامیرا کا پھل 2.5سینٹی میٹر ہوتاہے جس کے بیج میں تیل کی مقدار 30 سے 35فیصد تک ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تارامیرا کے پتے مولی کی طرح مگر سائز میں چوٹے ہوتے ہیں نیز اس کے بیج کا تیل جلانے اور کھانا پکانے کے کام آتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ تارامیرا کے بیجوں کی تاثیر سردہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کٹائی کے بعد فصل کو2 سے 3 روز تک دھوپ میں رکھ کر اچھی طرح خشک کرلیں جبکہ بعدازاں ترپال کے اوپر ڈال کر ڈنڈوں ‘بیلوں یا ٹریکٹرکے ذریعے اس کی گہائی کی جائے