اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم کی رات سے ایک دن آزادی کی صبح ضرور نمو دار ہوگی ،72سال سے کشمیری عالمی برادری کاضمیرجاگنے کے منتظر ہیں، عالمی برادری اخلاقی اور انسانی ذمے داریاں پوری کرے اور مقبوضہ کشمیرپربھارتی قبضہ ختم کرائے۔
یو م سیاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ 72سال سے کشمیری عالمی برادری کاضمیرجاگنے کے منتظر ہیں، عالمی برادری اخلاقی اور انسانی ذمے داریاں پوری کرے اور مقبوضہ کشمیرپربھارتی قبضہ ختم کرائے، ہٹلرمودی نے5اگست کو مقبوضہ کشمیر پر دوبارہ قبضہ کیا ،مودی نے ایک کروڑکشمیریوں کوعملا قیدکررکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،ہم ہرفورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گے،کشمیری قوم ہمت ہارنے والی نہیں ہے،شہیدوں کالہو ایک دن ضرور رنگ لائےگا،بھارتی ظلم کی رات سے ایک دن آزادی کی صبح ضرور نمو دار ہوگی۔