یاسمین راشد

60سے70سال عمر کے درمیان بزرگ افرادکوپن کوڈ کے ہمراہ ویکسینیشن سنٹرزپرآنے کی ہدایت کی ہے’یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناویکسینیشن کے حوالہ سے اپنے ایک پیغام میں 60سے70سال عمر کے درمیان بزرگ افرادکوپن کوڈ کے ہمراہ ویکسینیشن سنٹرزپرآنے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹرزپر70سال سے زائدمعززبزرگ شہریوں کو بغیر پن کوڈ کوروناویکسین لگائی جارہی ہے۔60سے70سال عمرکے درمیان افرادکو پن کوڈ کے ہمراہ آنے کی اپیل ان کی اپنی آسانی کیلئے کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عوام کی آسانی کیلئے کورونا ویکسینیشن بارے معلومات باربارفراہم کررہے ہیں۔شیڈول کے مطابق فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزکوروناویکسینیشن کیلئے ایکسپوسنٹرلاہورمیں آسکتے ہیں۔ایکسپوسنٹرلاہورمیں فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرز کیلئے خصوصی کاؤنٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ 60سے70سال عمرکے درمیان افرادکی رہنمائی کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے کررہے ہیں۔پنجاب کے تمام ویکسینیشن سنٹرزپرصرف 60سال عمرسے زائدافرادکوہی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں