لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچ مخصوص نشستوں پر اراکین اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے پی ٹی آئی کی زینب عمر، سیموئیل یعقوب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے عامر سعید راں اور اظہر صدیق ایڈووکیٹس پیش ہوئے، وکلا درخواست گزاران نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ہونے والے پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا۔
وکلا درخواست گزاران کا مزید کہنا تھا کہ ان میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل تھیں، الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کی جگہ نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے۔
درخواست گزاروں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا، عدالت فوری الیکشن کمیشن کو محضوض نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔
Keeping track of how many days past ovulation DPO you are can be a good way to notice and identify changes in the body that may indicate pregnancy priligy side effects Technological advancements have made conceiving a child possible with as little as one viable sperm and one egg