رانا ثنا اللہ

4فروری کو پی ڈی ایم وزیراعظم کو انجام سے دوچار کرنے کیلئے حتمی کارروائی کا فیصلہ کریگی ‘ رانا ثنا اللہ

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن بے شرم، ووٹ چور، ظالم اور عوام دشمن کرپٹ وزیراعظم مستعفی نہیں ہوا ،4فروری کو پی ڈی ایم بے شرم وزیراعظم کو انجام سے دوچار کرنے کے لئے حتمی کارروائی کا فیصلہ کرے گی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی، اب ڈھیٹ وزیراعظم لانگ مارچ کے لئے تیاری کرے ،ووٹ، آٹا، چینی، دوائی، گیس، بجلی، خوراک چور، کمشن خور عوام کے قہر کا سامنا کرنے کی تیاری کریں ۔ انہوں نے کہاکہ 31 جنوری بھی گزر گئی لیکن پچاس لاکھ گھر نہ مل سکے ، ایک کروڑ نوکریاں نہ مل سکیں ، پٹرول58 روپے لٹر نہ مل سکا ۔فراڈ، جعلسازی، کمشن اور قومی وسائل کی لوٹ مار کا تاریک دور ختم کرکے دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں