لاہور(عکس آن لائن) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پہلے 6 اور پھر پونے 2 ماہ اسکول بند رہے، بچوں کی تعلیم کی کمی پوری کرنے کیلئے رواں برس گرمیوں کی چھٹیوں کم سے کم دی جائیں گی،
امتحان کے بغیر کوئی بچہ پروموٹ بھی نہیں کیا جائیگا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ حکومت نے بچوں کی تعلیم کا نقصان کم کرنے کیلئے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا، کورونا وبا کے سبب اسکولوں میں بچوں کی حاضری 50 فیصد کر دی گئی جبکہ اسکولز میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوروناکے آغازکے بعدبچوں کی فیس میں 20فیصد ڈسکانٹ دیا۔اس کے باوجود کوروناکی وجہ سے بہت سے بچے اسکول چھوڑنے پر مجبورہوئے،ان کوواپس لانیکیلئیوفاقی سطح پرمہم شروع کی جائیگی۔ کوروناکیباعث بچوں کی تعلیم کی کمی پوری کرنے کیلئے گرمیوں کی چھٹیوں کم ازکم کی جائیں گی۔