اقوام متحدہ

45لاکھ سے زائد یوکرینی باشندے ملک چھوڑ چکے ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک (عکس آن لائن)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے اب 45 لاکھ سے زائد یوکرینی باشندے جان بچانے کے لیے اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے کہاکہ سب سے زیادہ 25 لاکھ یوکرینی ہمسایہ ملک پولینڈ پہنچے ہیں جبکہ رومانیہ اور ہنگری میں پناہ لینے والے یوکرینیوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔

یو این ریفیوجی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق یوکرینی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی پہنچی ہے تاہم ان کی تعداد ریکارڈ نہیں کی گئی۔ دوسری طرف گزشتہ روز جرمن چانسلر اولاف شولس نے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلفون پر بات کی۔ انہوں نے یوکرین کو جرمنی کے مکمل تعاون کی یقینی دہائی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں