4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی،جان اچکزئی کا دعویٰ

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 جماعتوں کے اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہو گئی۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تمام اہم شاہراہیں کھلی ہیں، اتوار کے باعث کچھ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کم ہے۔جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے سردار اور نواب عام افراد کو 2024ء کے انتخابات میں مسترد کرنے کی سزا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اور عوام کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچانے کے بجائے قانونی فورمز پر جانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے نسلی قوم پرستی کو مسترد کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں