اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے کہاہے کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پر عدالت نوٹس لیتی تھی،حکومت روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس کی جوابدہی نہیں بنتی؟ ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے ایک بیان میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے، حکومتی اقدام سے فروری کے بلوں میں 6 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس حکومت کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پر عدالت نوٹس لیتی تھی،موجودہ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس نااہل حکومت کی جوابدہی نہیں بنتی؟ ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام کی چیخیںنکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط حاصل کرنے کیلئے روز قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ