اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت آج تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ اسکول بند کر دیے جائیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات اور کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے