ڈینگی

24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے ڈینگی کے مزید125 ،کورونا کے 53کیسز رپورٹ ہوئے

لاہور(عکس آن لائن)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے مزید125 اور کورونا کے 53کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی سے 50، لاہور سے 39 ، گوجرانولہ 9 ،ملتان، شیخوپورہ اور اوکاڑہ سے سے 3 ،3 ،پاکپتن ، مظفر گڑھ ، قصور، گجرات، ساہیوال اور وہاڑی سے 2،2،فیصل آباد، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، حافظ آباد، لودھراں اور رحیم یار خان سے ڈینگی کا ایک ، ایک کیس رپورٹ ہوا ۔

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 53 نئے کیسز سامنے آئے اورکورونا کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔لاہور سے کورونا وائرس سے 29 ، فیصل آباد سے 11 ،قصور بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان سے 2 ،2 راولپنڈی، پاکپتن، لودھراں، گوجرانولہ اور فیصل آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں