ڈینگی

24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 90 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور(عکس آن لائن) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 90 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 35 ،راولپنڈی میں 26 ،ملتان میں 10 ،فیصل آباد میں 4 ،اٹک میں 4 ،گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں 3،3،مظفرگڑھ میں 2جبکہ رحیم یار خان، اوکاڑہ اور جھنگ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 58 مریض زیر علاج ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں