لاہور(عکس آن لائن) پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران نمونیہ سے مزید 13بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 1122نئے کیس بھی سامنے آگئے، فیصل آباداور شیخوپورہ 4،4،گوجرانوالہ سے3،بہاولپورمیں 2اموات رپورٹ ہوئیں۔
رواں ماہ نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی تعداد233ہوگئی،جنوری کے دوران نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 12,719ہوگئی ۔محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو بچوں کو سردی سے بچانے اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کرانے کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں گز شتہ 24گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق نئے سال کے دوران پنجاب میں ابھی تک ڈینگی کے کل 22نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 8مریض زیر علاج ہیں۔