اسلام آباد ( عکس آن لائن) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے150 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 22 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ، ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4ہزار194ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 150 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح3.58فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا ،22 کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ،
کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں452 میں سے 31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 6.86 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں270 میں سے 11افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 4.07 فیصد رہی،ملتان میں 105افراد میں سے 6 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح5.71فیصد رہی جبکہ بہاولپور میں102 افراد میں سے2 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.96فیصد رہی