ڈینگی

24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے دو مریض رپورٹ ہوئے

لاہور(عکس آن لائن)گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے دو مریض رپورٹ ہوئے ۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خا ن کے مطابق رپورٹ ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 9مریض زیر علاج ہیں۔ سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ سال پنجاب کے 36اضلاع میں ڈینگی کے 15ہزار185کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ سال لاہور میں ڈینگی کے 7029،روالپنڈی میں 2654 ،گوجرانوالہ میں 1591،ملتان میں 1464جبکہ فیصل آباد میں 918مریض رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں