سرمایہ کاری

2024 میں چین کی جانب سے غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر رہی،چینی وزارت تجارت

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی وزارت تجارت کے شعبہ تعاون کے انچارج کے مطابق 2024 میں چین کے غیر ملکی سرمایہ کاری تعاون کو مستقل ترقی حاصل ہو ئی ۔

اتوار کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2024ء میں غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر تھی جو 2023 کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی کنٹریکٹ شدہ منصوبوں کا ٹرن اوور 165.97 بلین امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.1 فیصد زیادہ ہے۔ توانائی کی بچت، ماحولیاتی تحفظ اور صاف توانائی کے منصوبوں کے نئے معاہدے کی قیمت 49.26 بلین امریکی ڈالر تھی ، جو 12.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ میں شامل ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 33.69 ارب امریکی ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی معاہدوں کے منصوبوں کی نئی کنٹریکٹ ویلیو 232.48 ارب امریکی ڈالر اور ٹرن اوور 138.76 ارب امریکی ڈالر رہا، جس سے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں مثبت کردار ادا کیا گیا.