مریم نواز

2024 سے 2029 کے پانچ سال میں پاکستان کو معاشی طورپر ناقابل تسخیر بنائیں گے’ مریم نواز

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 2024 سے 2029 کے پانچ سال میں پاکستان کو معاشی طورپر ناقابل تسخیر بنائیں گے، عوام پریشان ہے، اسی لئے نوازشریف واپس آرہا ہے، اب پاکستان کی ترقی یقینی ہے کیونکہ نوازشریف واپس آرہا ہے، سارے تجربے فیل ہوگئے، تجربہ ایک ہی کامیاب رہا وہ نوازشریف ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے این اے 128 اور این اے 129 کی یونین کونسلوں کے رہنمائوں،چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں احسن اقبال، سردار ایاز صادق ،مریم اورنگزیب، ذیشان ملک،سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران نذیر ،شیخ روحیل اصغر ،غلام حبیب اعوان، ملک وحید احمد، خواجہ سلمان رفیق ،رانا احسن شرافت اور با ئواختر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ نوجوان ، مزدور، دیہاڑی دار بے روزگارہے، اسی لئے نوازشریف واپس آرہا ہے،

مشکلات سے کیسے نکلیں اس کا حل بتانے نوازشریف آ رہا ہے، دہشت گردی لوٹ آئی ہے، اسی لئے نوازشریف واپس آرہا ہے، نوجوان کو روزگار دینے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کو سستا آٹا، سستی روٹی، سستی چینی، سستا گھی نوازشریف کی حکومت میں ہی ملا ہے، غریبوں کا ساتھی اور ہمدرد صرف نوازشریف ہے، نوازشریف ان شا اللہ قوم کو اچھے دن پھر دکھائے گا، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایاتھا، 2024 سے 2029 کے پانچ سال میں پاکستان کو معاشی طورپر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

انہوںنے کہا کہ 4 اگست 2016 کو وزیراعظم نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا، نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا لیکن مہنگائی نہیں ہونے دی،

اپنا تبصرہ بھیجیں