عبدالرزاق

2023 پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا نہیں رہا، عبدالرزاق

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ 2023 پاکستان کرکٹ کےلیے اچھا نہیں رہا ۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ چاہتے ہیں آنے والے سال میں ملک میں خوشحالی آئے۔

عبدالرزاق نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو اب جیتنے کی سوچ رکھنی چاہیے، جب ہماری سوچ جیتنے کی ہوگی تو ریکننگ میں بھی بہتری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں