بیجنگ (عکس آن لائن)2022 چائنا سائبر سویلائزیشن کانفرنس چین کے شہر تھیان جن میں شروع ہو گئی۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق “عہد کے نئے رجحان کو فروغ دینا اور انٹرنیٹ کی تہذیب کی تعمیر” کے موضوع کے ساتھ یہ کانفرنس انٹرنیٹ کی تہذیب کے تصور کو فروغ دینے، تجربات کے تبادلے ،کامیابیوں کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کی کوشش کرے گی۔
کانفرنس کے دوران، ایک مرکزی فورم، نیٹ ورک کی سالمیت کی تعمیر سے متعلق ایک سمٹ فورم، 10 ذیلی فورمز، نئے عہد میں چین کی انٹرنیٹ کی تہذیب کی تعمیر کی کامیابیوں کا مظاہرہ اور انٹرنیٹ کی تہذیب پر دیگرموضوعاتی سرگرمیاں ہوں گی۔ دس ذیلی فورمز میں انٹرنیٹ کے مواد کی تعمیر، انٹرنیٹ ماحولیاتی تعمیر، سائبر قانون کی تعمیر، اور ذاتی معلومات کے تحفظ پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بات چیت کی جائے گی۔