ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان کیلئے سال 2020 زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہوا۔سارہ علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 2020 کا آغاز بریک اپ سے ہوا تھا اور پھر مزید بدتر ہوتا چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی برا سال تھا اور اس کا زیادہ تر حصہ تو صرف انٹرنیٹ پر ہی گزرا تھا۔
انہوں نے اپنی فلم لوو آج کل 2 کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں کہا کہ کبھی کبھی، جب آپ خود یہ جانتے ہوں کہ آپ ٹرولنگ کے مستحق ہیں یا جب آپ سے واقعی کوئی غلطی ہوئی ہو تو آپ کو تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔